پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے فیصلے کے مطابق دونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹریوں کی میٹنگ 14تا15جنوری کو ہوگی جس میں جامع مذاکرات کا پروگرام طے کیا جائے
گا۔
ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق مسٹر سرتاج عزیز نے کل سینٹ کے اراکین کو یہ اطلاع دی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے لاہور کے دورے کے بارے میں تفصیلات معلوم کرنے کے لئے انہیں سینٹ کی میٹنگ میں بلایاگیاتھا